ماسکو میں روس کی ملٹری انٹیلیجنس کے نائب سربراہ پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو :روسی حکام کے مطابق روس کی ملٹری انٹیلیجنس (جی آر یو) کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ولادی میر الیکسیف ماسکو میں ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم حملہ آور نے الیکسیف پر ان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور نے لیفٹیننٹ جنرل الیکسیف پر متعدد گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گیا، زخمی ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حکام نے ان کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔
حکام کے مطابق 64 سالہ ولادی میر الیکسیف اپنے عہدے کی وجہ سے یوکرین جنگ سے متعلق اہم اور حساس فیصلوں میں براہِ راست کردار ادا کر رہے تھے۔ انہیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے ہیرو آف رشیا کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر الیکسیف پر پہلے سے پابندیاں عائد ہیں۔ امریکا نے ان پر 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی سائبر مداخلت کے الزامات کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جبکہ یورپی یونین نے 2018 میں برطانیہ کے شہر سالسبری میں سابق روسی ایجنٹ سرگئی اسکریپال اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے واقعے کے بعد بھی ان پر پابندیاں لگائی تھیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حملے کا الزام یوکرین پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ یوکرین کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
روس کی سلامتی اور خفیہ اداروں نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔