واٹر مینجمنٹ کے ملازمین کا 18ماہ کی تنخواہوں کے لیے دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آن فارم واٹر مینجمنٹ کے کنٹیجنسی ملازمین نے گزشتہ 18ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کیے جانے کے خلاف شہباز بلڈنگ کے مرکزی گیٹ کے سامنے ٹھنڈ ی سڑک پرواقع ڈی جی آن فارم واٹر مینجمنٹ کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے شہباز بلڈنگ کے گیٹ کا گھیرا ئوبھی کیا، جس کے باعث ٹھنڈ ی سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی اورسڑک پر گاڑیاں کھڑی ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔اس موقع پر ملازمین کی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں شکیل خاصخیلی، عمیر علی، امجد علی، ذوالفقار میمن، عبداللطیف نارائی، مزمل نارائی اور دیگر نے کہا کہ ہزاروں ملازمین گزشتہ کئی برسوں سے ادارے کے مختلف شعبوں میں کنٹیجنسی بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، مگر گزشتہ ڈیڑھ سال سے ڈی جی آن فارم واٹر مینجمنٹ بلاجواز اور من مانی کرتے ہوئے تنخواہیں بند کیے بیٹھا ہے، جس کے باعث ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈی جی نے اپنی من پسند پالیسی کے تحت غیرقانونی طور پر تقریبا 1500 نئے ملازمین بھرتی کر لیے ہیں اور انہیں باقاعدگی سے تنخواہیں بھی ادا کی جا رہی ہیں، جبکہ پرانے اور تجربہ کار ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور روزگار فراہم کرنا ہے، مگر ڈی جی ندیم شاہ پیپلز پارٹی کے منشور کے برعکس اقدامات کرتے ہوئے ہزاروں نوجوانوں سے روزگار چھین چکا ہے اور ان کے گھروں کے چولہے بجھا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک تنخواہیں جاری نہیں کی جاتیں، احتجاجی تحریک جاری رکھی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹر مینجمنٹ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔