data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوآدم (جسارت نیوز) شہر کی ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جس کے باعث ٹنڈوآدم شہر کی خوبصورتی اور سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ٹنڈوآدم کے دورے کے موقع پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ملک ذوالفقار علی، چیف میونسپل آفیسر عبدالحمید ملک، سی ایس آئی تنویر رانجھانی سیاسی وسماجی شخصیت دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ نے کہا کہ صحافی معاشرے میں حق اور سچ کی آواز ہیں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنقید ان لوگوں پر ہوتی ہے جو کام کرتے ہیں، اور وہ مثبت تنقید کو دل سے قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل آفس اور اس کے آڈیٹوریم کی تعمیر کا کام جاری ہے، جس کی تکمیل کے بعد شہریوں کو ادبی، ثقافتی اور تفریحی پروگراموں کے لیے ایک جدید سہولت میسر آئے گی۔ سال 2025 کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پیور بلاک کی تعمیر سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، جبکہ شہر کے داخلی راستوں کی خوبصورتی اور شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ غلام مرتضیٰ جونیجو نے مزید بتایا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز پر جدید مشینری کی تنصیب کے ذریعے نکاسی آب اور صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے، جبکہ سڑکوں، گلیوں اور ڈرینیج نظام کی بہتری سے شہر کی مجموعی رونق میں اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر پریس کلب ٹنڈوآدم کے صدر رانا مختار، سیکریٹری عاشق حسین ساند، سینئر صحافی امداد راہی، شیراز سموں اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پریس کلب آنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے شہر و پریس کلب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹنڈوا دم پریس کلب

پڑھیں:

کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری

پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انکی عبادتگاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکھ برادری کے رہنماء سردار جسبیر سنگھ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ آرچر روڈ پر موجود سکھوں کا قدیمی گردوارہ 1953ء سے سینٹ گیبریل سکول قائم تھا، جسے مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ گردوارہ سکھ برادری نے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سینٹ گیبرل سکول کو دے رکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھوں کے مقدس گردوارے کی 90 سالہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے کا نوٹس لیکر گردوارے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکھ برادری کی ہزاروں ایکڑ اراضیات، مقدس مقامات بدستور لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کی واگزاری کے لئے کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ آرچر روڈ پر واقع گردوارہ کو شری سنگھ بنیاد گرودت سنگھ نے تعمیر کیا تھا اور پرانے بندوبست کے ریکارڈ میں فرد انتقالات انہی کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی گرودت سنگھ ہے۔ جنہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول جو خالصہ کہلاتی تھی کی بنیاد رکھی تھی اور جاتے ہوئے اسکول کی 20 ایکڑ اراضی مقامی بچوں کی تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔ یہ عمارت سینٹ گیبرل اسکول یا محکمہ اوقاف کی نہیں، بلکہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ سکھ سبھا کی ملکیت ہے۔ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی عبادت گاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے تجارتی مقاصد کے لئے عمارت کی زمین تجارتی بنیادوں پر فروخت کر دی ہے، اگر یہ درست ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف متروکہ عمارت کی نگران ہوتی ہے مالک نہیں۔ محکمہ اوقاف سکھوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سکھوں کی متراکہ املاک کو کس طرح قانون کے تحت فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ 2014ء میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کے تمام مقدس مقامات پر جائیدادوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم رہے گا۔ اس کے علاوہ آئین میں تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرچر روڈ کے منہدم مذکورہ گردوارے کو فی الفور اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اسے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی