data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیو دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج اور واک آٹ کے دوران تقریر میں کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کی صحت کا راز کیا ہے تو میں نے کہا کہ روزانہ دو کلو گالیاں کھاتا ہوں جو پچھلے 25 سال سے مجھے مسلسل دی جا رہی ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے راجیا سبھا میں اپوزیشن کی نعرے بازی اور واک آئوٹ کے دوران تقریر کی اور طنزیہ انداز میں بتایا کہ 2002 سے اب تک گزشتہ 25 سال سے ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گیا جس میں ان لوگوں نے مودی کو گالی دینے کا کام نہ کیا ہو۔مودی نے کہا کہ مجھے کسی نے پوچھا تھا کہ آپ صحت کا کیا راز ہے، میں نے کہا میں روزانہ دو کلو گالی کھاتا ہوں۔پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کانگریس کی ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی ایک دہائی کے دوران ماضی کی غلطیاں ٹھیک کر رہے ہیں۔اپوزیشن کے نعروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں مودی تیری قبر کھدے گی، یہ صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ان کی میرے خلاف بدترین نفرت ظاہر ہو رہی ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس عوام کو مسئلہ سمجھتی ہے کیونکہ اندراگاندھی نے ایک دفعہ ایران کے دورے میں تقریر کرتے ہوئے اپنے والد نہرو جی سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی نے میرے والد سے پوچھا کہ ان کو کتنے مسائل کا سامنا ہے تو انہوں نے جواب دیا 35 کروڑ ہیں اور اس وقت بھارت کی آبادی 35 کروڑ تھی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے دوران

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک