خودکش حملہ آور کے رشتے پشاور میں موجود ہیں،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امام بارگاہ پر دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کے رشتے پشاور میں موجود ہیں، پوری فیملی مذہبی شدت پسندی کی سوچ رکھتی ہے۔پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خودکش حملہ آور گزشتہ سال افغانستان سے واپس آیا تھا اور یہاں آکر مختلف مقامات پر رکا تھا اور اب تک نوشہرہ میں تھا۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ خودکش حملہ آور ڈیڑھ سے 2 سال قبل افغانستان گیا تھا، فی الحال خودکش حملہ آور اکیلا تھا لیکن ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ خودکش حملہ آور کے ہینڈلرز یا سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جس کے لیے کے پی کی سی ٹی ڈی، پولیس اور اسلام آباد، پنجاب پولیس مشترکہ کام کررہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خودکش حملہ ا ور
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی