ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ کے خلاف صائم ایوب کیساتھ اننگز کا آغاز خواجہ نافع کرسکتے ہیں ۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے کھیلا جائیگا۔سنہالیز اسپورٹس کلب کرکٹ گراونڈ پر گروپ اے میں پاکستان کا مقابلہ نیدر لینڈز کیساتھ ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلے میچ میں ٹیم مینجمنٹ نے صائم ایوب کیساتھ خواجہ نافع کو بطور اوپنر کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔23 سال کے دائیں ہاتھ کے بلے باز خواجہ نافع نے دو ٹی 20 کھیلے ہیں، خواجہ نافع کی حتمی ٹیم میں شامل ہونے کا مطلب ہے کہ تجربے کار فخر زمان ڈراپ ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق نیدر لینڈز کے خلاف پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں صائم ایوب، خواجہ نافع، سلمان علی آغا( کپتان) بابر اعظم ، شاداب خان، عثمان خان ( وکٹ کیپر) محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف ، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خواجہ نافع صائم ایوب

پڑھیں:

لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت