سیالکوٹ (نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے سیالکوٹ کا دورہ کیا اور یہاں انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی تعمیر شدہ دو منزلہ عدالتوں کی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ امجد اقبال رانجھا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا استقبال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ ندیم طاہر سید، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی اور قائم مقام ڈی پی او حسیب راجہ نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز، ضلعی عدلیہ کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں ممبران پنجاب بار کونسل رضا سبحانی اور حسن سرفراز بھلی، سابق رکن شمشاد احمد باجوہ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ سعید احمد بھلی، دیگر عہدیداران سمیت سینئر وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو نئی تعمیر شدہ عدالتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ عدلیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید عدالتی سہولیات کی فراہمی سے عام شہری کو فوری انصاف ممکن ہوگا جبکہ بروقت اور دہلیز پر انصاف کی فراہمی عدلیہ کا بنیادی مشن ہے۔ چیف جسٹس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انصاف میں تاخیر ناقابل قبول ہے اور ضلعی عدلیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اور عام آدمی کا عدلیہ پر اعتماد بحال کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی