وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے صدر مسلم کانفرنس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے عملی اقدامات کا عندیہ دیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات جس میں آزادکشمیر کی تازہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دیگر سیاسی امور کے علاوہ حلقہ غربی باغ کے گزشتہ احتجاج کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے اور متبادل کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے حلقہ غربی باغ خصوصاً دھیرکوٹ کے عوامی مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھے، دھیرکوٹ میں نئے ویل ڈوزر، فائر بریگیڈ کی گاڑی، واٹر ٹینکر، کالج بس، دھیرکوٹ تحصیل ہیدکوارٹر ہسپتال کے لئے نئی ایمبولینس، حلقہ غربی باغ میں تعلیمی ادارہ جات میں خالی آسامیوں کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے علاوہ حلقہ غربی باغ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبہ جات سمیت جاریہ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صدر مسلم کانفرنس نے واضح کیا کہ حلقہ غربی باغ کے عوام کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے کسی صورت روگردانی نہیں کی جا سکتی، ملاقات میں این ٹی ایس کی ویٹنگ امیدواروں کی مستقلی کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جسے سردار عتیق احمد خان نے نوجوانوں کے مستقبل سے جڑا سنگین مسئلہ قرار دیا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے صدر مسلم کانفرنس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے عملی اقدامات کا عندیہ دیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملاقات میں مسلم کانفرنس غربی باغ ترقیاتی بورڈ کے چیئرمین سردار شاہد عباسی اور راجہ عبدالجبار بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راجہ فیصل ممتاز راٹھور صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال