چینی سائنسدانوں کا نئی نسل کیلئے ہتھیار بنانے والا جنریٹر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی سائنس دانوں نے ایک انتہائی طاقتور انرجی جنریٹر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مستقبل میں نئی جنریشن کے ہتھیاروں کی تیاری کی بنیاد بن سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ڈائریکٹ انرجی ویپنز کے شعبے میں ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران ہائی پاور مائیکرو ویو ہتھیار اپنی لامحدود فائرنگ صلاحیت کے باعث روایتی بندوقوں اور میزائلوں کے کم لاگت متبادل کے طور پر عالمی توجہ حاصل کر چکے ہیں، ان ہتھیاروں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ روایتی گولہ بارود کے بغیر اہداف کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق چین، روس اور امریکا کے سائنسدان اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا ایسی جدید ٹیکنالوجی تیار کی جا سکتی ہے جس کے ذریعے ڈائریکٹ انرجی ہتھیار بنائے جائیں جو خلا میں موجود سیٹلائٹس کو غیر فعال یا تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روایتی ہتھیاروں کے ذریعے خلا میں سیٹلائٹس کو نشانہ بنانا نہایت مشکل اور خطرناک عمل ہے کیونکہ اس سے مدار میں ملبہ پھیل سکتا ہے، جس کے غیر متوقع نتائج سامنے آ سکتے ہیں، حتیٰ کہ اپنے ہی ملک کے سیٹلائٹس کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
تھیوری کی سطح پر مائیکرو ویو ہتھیار اس مسئلے کا متبادل حل سمجھے جا رہے ہیں، کیونکہ یہ کم سے کم ملبہ پیدا کیے بغیر سیٹلائٹس کو غیر فعال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیٹلائٹس کو
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم