data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: چینی سائنس دانوں نے دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک انتہائی طاقتور انرجی جنریٹر تیار کر لیا ہے، جسے نئی نسل کے ہتھیاروں کی تیاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں ہائی پاور مائیکرو ویو اور ڈائریکٹ انرجی ہتھیاروں کی بنیاد بن سکتی ہے، جو روایتی ہتھیاروں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور کم لاگت سمجھے جا رہے ہیں۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران ہائی پاور مائیکرو ویو ہتھیاروں نے عالمی سطح پر خاصی توجہ حاصل کی ہے، کیونکہ یہ ہتھیار بغیر کسی روایتی گولہ بارود کے لامحدود فائرنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں روایتی بندوقوں اور میزائلوں کے ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر جدید جنگی حکمت عملی میں۔

چین، روس اور امریکا کے سائنس دان اس بات پر مسلسل تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا ایسی ٹیکنالوجی وضع کی جا سکتی ہے جس کے ذریعے ڈائریکٹ انرجی ہتھیار تیار کیے جائیں، جو خلا میں موجود سیٹلائٹس کو غیر فعال یا تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

ماہرین کے مطابق روایتی ہتھیاروں کے ذریعے سیٹلائٹس کو نشانہ بنانا نہایت مشکل اور خطرناک عمل ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں خلا میں ملبہ پھیل سکتا ہے، جو دوسرے سیٹلائٹس، حتیٰ کہ اپنے ہی ملک کے سیٹلائٹس کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

نظریاتی سطح پر مائیکرو ویو ہتھیار اس مسئلے کا ممکنہ حل پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ کم ملبہ پھیلائے بغیر سیٹلائٹس کے الیکٹرانک نظام کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔ چینی سائنس دانوں کا تیار کردہ نیا انرجی جنریٹر اسی تصور کو عملی شکل دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیکنالوجی مکمل طور پر فعال ہو گئی تو عالمی دفاعی توازن میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے اور مستقبل کی جنگیں روایتی ہتھیاروں کے بجائے انرجی بیسڈ نظاموں پر منتقل ہو سکتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی

 سٹی 42:وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا بانی پی ٹی آئی نے جیل سے وزیر اعلی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا تھا،بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی۔جب تک اڈیالہ جیل سے پیغام نہیں آتا میں ہی وزیر اعلی رہوں گا،کے پی کے کی حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی ختم نہیں کرسکتا 

وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے  فیکٹری ناکہ پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی نے جیل سے وزیر اعلی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا تھا،بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی۔جب تک اڈیالہ جیل سے پیغام نہیں آتا میں ہی وزیر اعلی رہوں گا،کے پی کے کی حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 انہوں نے کہا ہمارے تمام ایم پی ایز تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہیں،آنے والے بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا ۔ستانوے ہزار ارب روپے تک پاکستان کے اندرونی اور بیرونی قرضے پہنچ چکے ہیں ۔ٹیکس وصولی کے حدف سے کم ٹیکس وصول ہوا ہے ۔پہلے 5 کو بجٹ پیش کرنا تھا اب 10 کو پیش کریں گے ۔کچھ لے دے کر یہ لوگ بجٹ کو پاس کر دے گے۔بجٹ کا سارا بوجھ عوام پر پڑنے والا ہے ۔تمام صحافیوں،  سوشل میڈیا کے نمائندوں سے گزارش ہے آپ نے اس مہینے صرف بجٹ پر بات کرنی ہے 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

آپ نے دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کے قرضے ستانوے ہزار ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں ۔ہمارا تجارتی خسارہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے ۔ہمارا کاروباری طبقہ انڈسٹری بند کر کے اپنی انویسٹمنٹ باہر لے کر جاریا ہے ۔ہمارا کسان ایگریکلچر میں تباہ حال ہیں ۔مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے پیٹرول کی قیمت بڑھتی جارہی ہے۔ان کے پاس نہ کوئی فارن پالیسی ہے نہ کوئی اکنامک نہ کوئی انٹیریر پالیسی ہے ۔کے پی کے حکومت نے اپنی کابینہ سے متوازن بجٹ پاس کروالیا ہے۔

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

ہم نے عوام دوست بجٹ دینا ہے جو عوام کا حق ہے ۔بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق ہمارا فوکس صحت،  تعلیم،  یوتھ ،  زراعت اور فارسٹ پر ہے ۔اس بجٹ میں مینارٹی کے لیے بہت کچھ لے کر آرہے ہیں ۔وفاقی بجٹ کا اثر کے پی کے سمیت پورے پاکستان پر پڑے گا۔بانی پی ٹی آئی کو غیر آئینی طریقے سے ائسولیٹ کیا ہوا ہے ۔ہمارا یہاں آنے کا مقصد ایک ہی ہے کہ بانی کو الشفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ۔ان کی فیملی اور ذاتی ڈاکٹر کی موجودگی میں ان کا علاج کیا جائے ۔

 آزاد کشمیر:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

بانی کی فیملی کو ملاقات نہیں کرنے دیں رہے اس کا مطلب یہ کچھ کرنا چارہے ہے ۔اگر یہ کہہ رہے ہیں کہ بانی کا بہترین علاج کررہے ہیں تو فیملی کو کیوں ملنے نہیں دے رہے ۔ہم پچھلی بار ملنے آئے تو انہوں نے کشمیر ہائی وے پر روکا اور 11 گھنٹے تک عوام کو اذیت میں ڈالا ۔فیملی تو غیر سیاسی ہے مل کر بتا دیں گی کہ بانی کی طبیعت کیسی ہے، 

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی  نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے اسے ٹوک دیا۔علیمہ خان  نے سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنے پر تنبیہہ  کرتے ہوئے کہا آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں ۔ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کرائیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو 

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز

آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی سے ملاقات کرائیں۔

متعلقہ مضامین

  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی