Jang News:
2026-07-24@01:09:32 GMT

سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کے آخری 2 دن

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کے آخری 2 دن

— تصویر اے آئی

وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کے آخری 2 دن باقی ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج ویزا کے حصول کے لیے 8 فروری تک لازمی بائیو میٹرک کروا لیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں، تاہم عازمینِ حج کی سہولت کے لیے ملک بھر میں تمام سعودی تاشیر سینٹرز آج اور کل (بروز ہفتہ و اتوار) صبح 9 تا شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

گورنمنٹ حج اسکیم کے تحت حج ویزے لگانے کا عمل شروع

اسلام آباد گورنمنٹ حج سکیم کے تحت حج ویزے لگانے.

..

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے کہا کہ سعودی ویزا بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا کا حصول ممکن نہیں ہو گا، عازمین حج بائیو میٹرک کا عمل مکمل کر کے تصدیقی ای میل محفوظ رکھیں۔

واضح رہے کہ 8 فروری تک بائیو میٹرک نہ کرانے پر حج ویزا نہیں لگے گا۔

پاکستان کے لیے 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے لیے 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بائیو میٹرک ویزا بائیو حج ویزا کے لیے

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل