ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بابر اور شاہین کے شاندار انداز میں کیچ پکڑنے کے چرچے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستانی فیلڈرز نے شاندار کیچز پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیدرلینڈز کی اننگز کے پانچویں اوور کی دوسری گیند پر مائیکل لیوٹ نے محمد نواز کی گیند پر سامنے کی جانب چھکا لگانے کے لیے شاٹ کھیلا تاہم گیند مکمل طور پر مڈل نہ ہوسکی۔
لانگ آف پر موجود بابر اعظم نے بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا تاہم انہیں احساس ہوا کہ وہ رک نہیں سکیں گے اور باؤنڈری سے باہر جانے لگے تو گیند واپس میدان میں اچھال دی جو مڈ آن سے بھاگتے ہوئے آنے والے شاہین آفریدی نے کیچ کرلی۔
pic.
پاکستان ٹیم نے میچ میں شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر آٹھ کیچز پکڑے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔