بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک—فائل فوٹو 

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کو قید کے دوران کئی بار رسائی دی گئی تھی۔

راولپنڈی میں بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی بھی ملک کے سابق وزیرِ اعظم اور برابری کے سلوک کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت کو بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی بھی ملک کے سابق وزیرِاعظم ہیں اس لیے ان کے ذاتی معالج کو بھی ان تک رسائی دی جائے۔

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی کیخلاف کوئی مواد موجود نہیں: وکیل فیصل ملک

فیصل ملک کا کہنا ہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تھی، ہماری لیگل ٹیم کیس کی تیاری کر کے آئی تھی

وکیل فیصل ملک نے بتایا ہے کہ عدالت کو بتایا ڈاکٹر عاصم یوسف بانی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت کو بتایا کہ بانی کا میڈیکل چیک اپ ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی میں ہونا چاہیے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں سمجھ آ رہی ایک سال میں بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کا ایشو کیوں بنا؟ اور کیاغیر معمولی حالات بنے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رات کے وقت پمز اسپتال لے جایا گیا ؟

فیصل ملک یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کی کیا ٹریٹمنٹ ہوئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وکیل فیصل ملک پی ٹی آئی کہا ہے کہ کہ بانی

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ