بانی پی ٹی آئی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ کرانے کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست خارج کر دی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےدرخواست پرسماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل فیصل ملک نےدلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی جیل میں ذاتی معالج سے علاج کی سہولت دی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی بھی سابق وزیراعظم ہیں اور برابری کے سلوک کے مستحق ہیں۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب کا اہتمام، مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو بری طرح متاثر کر رہا ہے،حسین محمد
وکیل فیصل ملک نے کہا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کی بیماری کے علاج کا انتظام بھی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ذاتی معالج سے چیک اپ حق ہے، قانون کے مطابق علاج سے قبل بانی کے اہلخانہ کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔