لاہور:

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں جو دہشت گردی واپس آئی ہے، اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔

علما کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ  میں اظہار یکجہتی  کے لیے حاضر ہوا ہوں، جو لوگ اسلام آباد میں افسوس ناک واقعے کے ذمہ دار ہیں، انہیں انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو اللہ کی عبادت میں  مصروف تھے انہیں نشانہ بنایا گیا  کیوں کہ ان دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ۔ میں پوری ریاست کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دینی مراکز کی سیکیورٹی کے کیے پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ ہم ان دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مضافات میں واقعہ ہونا افسوس ناک ہے لیکن یہ سیکیورٹی فیلیئر نہیں ہے۔ ہمیں متحد ہوکر اس سوچ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا  کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کے پاس تمام تر مہارت موجود ہے، جس سے وہ مقابلہ کررہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں یہاں سیاسی بات کرنا نہیں  چاہتا تھا مگر آپ کو یاد ہوگا کہ ایک آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب بھی ہوا تھا ، آپ کو یاد ہوگا کہ خودکش حملے ختم ہو گئے تھے، کراچی کا امن بھی بحال ہوگیا تھا۔ پھر ایک حکومت آئی، جب کسی نے یہ کہا تھا کہ یہ پرامن لوگ ہیں، ہمارے بھائی ہیں، ہمیں ان سے بات چیت کرنی چاہیے اور انہیں سیٹلڈ ایریاز میں لاکر بسایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسی سوچ نے، جو طالبان خان کی سوچ تھی، اسی سوچ کا آج خمیازہ بھگت رہے ہیں۔  ہم نے تو دہشت گردی کا خاتمہ کردیا تھا۔ اب یہ جو دہشت گردی واپس آئی ہے، اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہارڈ ٹارگٹ تک پہنچنے کی صلاحیت دہشتگردوں میں ختم ہو چکی ہے۔ اسی لیے وہ دور دراز یا مضافاتی علاقوں میں سافٹ ٹارگٹ تلاش کرتے ہیں اور ان کو نشانہ بناتے ہیں۔ ہمارے سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں ۔ ہم مزید سخت اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ دہشتگردوں کا پیچھا کریں گے، ان کو چھوڑیں گے نہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد واقعے کے حوالے سے کافی پیشرفت ہوئی ہے۔ سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پیغام امن کمیٹی کا مقصد ملک میں ہم آہنگی کا فروغ اور دہشت گردانہ نظریات کا خاتمہ ہے۔ اس کمیٹی میں تمام مکاتب فکر سے نمائندگی موجود ہے۔ ملک میں فرقہ واریت اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ دہشت گرد چند کوڑیوں کی خاطر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ ان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے وزیر داخلہ کو مکمل ہدایت دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں آئی ہے

پڑھیں:

وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی

اسلام آباد،وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال (mustafa kamal)نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔منگل کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی ادویات کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔

پہلی بار ملک میں ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، جس سے جعلی، غیر معیاری اور نقلی ادویات کی مؤثر نشاندہی اور ان کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد عام صارفین باآسانی دوا کی میعادِ استعمال، قیمت اور دیگر اہم معلومات کی مستند تصدیق کر سکیں گے، جس سے عوام کا ادویات کے نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی۔ نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں۔

وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ اہم اقدام پاکستان میں ادویات کی سپلائی چین کو محفوظ، شفاف اور معیاری بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکومت ادویات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی ادویات کے خلاف ایک مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں خطے کے نمایاں ممالک میں شامل ہوگا۔ اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گاجس سے عوام کی صحت، زندگی اور اعتماد کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت

وفاقی وزیرِ صحت کے مطابق ڈریپ کی جانب سے صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جلد تکنیکی رہنما اصول جاری کیے جائیں گے، جبکہ متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیے جا چکے ہیں تاکہ نظام کے مؤثر اور مرحلہ وار نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بحر اوقیانوس کے اوپر سیکیورٹی الرٹ، طیارہ پونے 4 گھنٹے بعد واپس لوٹ آیا
  • الیکشن مہم‘ سلمان اکرم راجہ کو دیامر سے واپس بھیج دیا گیا
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی