data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمان اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمان اللہ گرباز کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا تھا، تاہم گرباز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پشتو زبان میں ایک ویڈیو شیئر کر کے اپنی غیر حاضری کی وجوہات بھی واضح کیں۔

ویڈیو میں گرباز نے کہا کہ میں ذاتی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل میں دستیاب نہیں ہوں گا اور ورلڈ کپ کے بعد میں افغانستان واپس جا رہا ہوں۔

انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت اور حمایت کا بہت شکریہ، جس نے انہیں ہمیشہ حوصلہ دیا۔

پشاور زلمی نے 5 فروری کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گرباز کی سائننگ کی تصدیق کی تھی۔ اس اعلان میں ایک گرافیکل پوسٹر بھی شامل تھا، جس میں افغان اوپنر کو روایتی پگڑی پہنے اور پہاڑی مناظر کے پس منظر میں دکھایا گیا، تاہم فرنچائز نے معاہدے کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا اور اس میں مقامی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ گرباز کی غیر موجودگی میں پشاور زلمی کی ٹیم کو اپنی بیٹنگ لائن اپ میں تبدیلی کرنی پڑ سکتی ہے، جس پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی