پاکستان مشکل میں ہے، وجہ سیاسی ڈھانچہ درست نہ ہونا ہے، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ پاکستان مشکل میں ہے جس کی وجہ سیاسی ڈھانچہ درست نہ ہونا ہے۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان مسائل میں پھنس گیا ہے جہاں غربت اور بے روزگاری ہے، پاکستان کے آئین پر سب کو متفق ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس لیے مشکل میں ہے کہ سیاسی ڈھانچہ درست نہیں، اس لیے مسائل کا شکار نہیں کہ سیاستدان برے ہیں۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 2008ء میں جمہوریت بحال ہوئی تو بلدیاتی نظام ختم کردیا گیا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آبادی کنٹرول کرنا ہوگی، 2 کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے،پاکستان میں وسائل کی کمی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ بھارت میں بچوں کو اسکول میں ناشتہ ملتا ہے،اس سے اسکول آنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل کہا کہ
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔