کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے، جو آج نہیں کرسکے وہ آئندہ کریں گے: فہیم اشرف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہےکہ کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے، جو آج نہیں کرسکے وہ آئندہ کریں گے۔کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ مجھے اس اننگز کا اندازہ نہیں تھا، رنز نہیں بن رہے تھے لیکن دباؤ نہیں تھا، آئی سی سی ایونٹ میں یہ میری بہترین اننگز ہے، یہ میری ہی نہیں، پاکستان کی بھی ایک یادگار اننگز ہے۔فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈکپ کھیل رہے ہیں اس میں ہر اننگز یادگار ہوتی ہے، ٹیم کے لیے اور پاکستان کے لیے جب بھی اچھا ہو تو ہمیشہ یاد رہتا ہے، بولنگ نہیں ملی تو اس سے فرق نہیں پڑتا،جب بھی موقع ملے آپ نے اچھا کرنا ہوتا ہے۔قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پرسکون چیز یہی ہےکہ ہم جیت گئے ہیں، کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے،جو آج نہیں کر سکے وہ آئندہ کریں گے، وکٹیں گرنے سے ایسی صورتحال ہوئی، ہمیں پارٹنر شپ چاہیے تھی، پارٹنر شپ لگ جاتی تو ایسی صورتحال نہ ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ پچ پر شروع میں اسپن ہو رہی تھی، وقت گزرنےکے ساتھ پچ فاسٹ بولر کے لیے اچھی ہوتی گئی، اسپن کو مدد مل رہی تھی اس لیے انہیں زیادہ بولنگ ملی، میں تو صرف فیلڈنگ میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، فینز سے کہوں گا کہ سپورٹ کریں اور دعا کریں، ہمیں پاکستان کے لیے خوشیاں لانا ہیں۔خیال رہے کہ کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دی۔نیدر لینڈز کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آغاز تو اچھا کیا لیکن پھر مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا اور میچ اختتامی اوورز میں پھنس گیا۔پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں آخری 2 اوورز میں 29 رنز درکار تھے۔ ایسے میں فہیم اشرف نے ذمہ درانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بٹورے۔فہیم اشرف نے آخری اوور میں بھی چوکا مار کر پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف شکست سے بچالیا اور 11 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بناکر گرین شرٹس کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلادی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کے لیے
پڑھیں:
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے معاملے میں بہتری لانے کےلئے کچھ فیصلے تو کرنے ہوںگے اور کوشش کرنی ہے کہ اب جو بھی فیصلہ ہو اس پر قائم رہیں کسی طرح بھی اب واپسی نہ کریں تو بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ ایک بڑی اچھی تبدیلی کی زد میں ہیں اور لوگ اسی کوشش میں رہتے ہیں مگر آپکے نصیب میںجو ایسا ہو رہا ہے اب پوری ایمانداری سے اسے حاصل کر لیں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال آج آپ کے حق میں جا رہی ہے اس لئے بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں قسمت بھرپور ساتھ دے گی جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ تیاری شروع کر لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن آپ کی مالی مدد کرے گا انشاءاللہ اور کافی دِنوں سے جو تکلیف تنگ کر رہی تھی اس سے نجات حاصل ہو گی، مگر کچھ اپنے اب ساتھ بھی چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے مزاج کو بدلیں اور سنجیدہ ہو جائیں اس موبائل نے آپ کو کچھ نہیں دیا ماسوائے وقت برباد کرنے کے۔آج جو سامنے آ رہا ہے اس پر اچھی طرح غور و فکر کی ضرورت ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر ماضی کی ایک غلطی سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جن لوگوں سے پہلے بھی دھوکا کھایا تھا وہ دوبارہ کر سکتے ہیں اس لئے آج وہ قریب بھی آئیں تو ان کو دور ہی رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جن مسائل کا سامنا ہے اُن کے ٹھیک ہونے میں ابھی وقت درکار ہے مگر تھوڑی سی بہتری آج صبح ہی مل جائےگی اور آپ کو اپنے کاموں میں قدرے آسانیاں محسوس ہونگی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک ٹینشن ختم ہوتی نہیں ہے کہ دوسری سر پر سوار ہو جاتی ہے،بری طرح جکڑن کا شکار لگتے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنا صدقہ دیں اور سات یوم لگاتار اپنی نظر بھی اتاریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دلی معاملات پر قابو رکھیں اور توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آپ کے لئے صورتحال بڑی خراب ہو سکتی ہے یہ وارننگ ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور نا ہی خود کسی کی زندگی میں مداخلت کریں اس طرح آپ نقصان سے بچ جائینگے آج کل ویسے ہی مخالفین بہت خلاف ہو رہے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مالی حالات کچھ تو بہتری کی طرف جا رہے ہیں مگر آپ کو ابھی بھی اچھے برے کی تمیز نہیں ہے غلط فیصلے کر رہے ہیں جو خود پر ظلم ہے آج کا دن صرف اپنی عقل استعمال کرنےکا ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے آپکو اپنے مسئلے کا حل مل سکتا ہے اور وہ کام بھی ممکن ہو گا جس سے آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج آپ کی صحت میں بھی بہتری آ رہی ہے بندش ٹوٹ سکتی ہے۔