ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر، سینیئر صحافیوں نے اہم تجاویز دے دیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
معروف صحافی و اینکر پرسن ابصار عالم نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تجاویز دے دیں، جبکہ طارق وسیم گجر نے قوم سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہوں۔
مزید پڑھیں: ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر کے پیچھے پی ٹی آئی ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ جن ممالک نے دہشتگردی پر قابو پایا انہوں نے سب سے پہلے دہشتگردوں کی فنڈنگ روکی جس سے وہ مزید لوگوں کو اپنے ساتھ نہیں جوڑ سکے۔
جن ممالک نے دہشت گردی پہ قابو پایا انہوں نے سب سے پہلے دہشت گردوں کی فنڈنگ روکی جس سے وہ مزید لوگوں کو اپنے ساتھ نہیں جوڑ سکے دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گرد تنظیموں کے سرغنوں کو مارا گیا جب تک مرکزی ملزم نہیں مارا جاتا دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی جو بھی پاکستان میں بدامنی… pic.
— محفوظ الرحمن اعوان (@mahfooz51871) February 7, 2026
ابصار عالم کے مطابق دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں دہشتگرد تنظیموں کے سرغنوں کو مارا گیا۔ جب تک مرکزی ملزم نہیں مارا جاتا دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہاکہ جو بھی پاکستان میں بدامنی کا ذمہ دار ہے وہ کہیں بھی ہو اس کو ختم کرنے سے ہی پاکستان میں امن قائم ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب سینیئر صحافی طارق وسیم گجر نے کہاکہ پاکستان میں جاری دہشتگردی کو گوریلا جنگ کہا جاتا ہے، ایک غیر روایتی طرزِ جنگ جہاں چھوٹے، متحرک گروہ ’ہِٹ اینڈ رن‘ حکمت عملی اختیار کرتے ہیں۔
پاکستان میں جاری دہشت گردی کو گوریلا جنگ کہا جاتا ہے، ایک غیر روایتی طرزِ جنگ جہاں چھوٹے، متحرک گروہ ہِٹ اینڈ رن حکمت عملی اختیار کرتے ہیں۔
یہ صرف پاکستان کا چیلنج نہیں، بلکہ امریکہ (ویتنام)، یورپ (آئرلینڈ-برطانیہ) جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اس کا سامنا کر چکے ہیں۔
پاکستان کی… pic.twitter.com/hsnTNY8hMk
— Tariq Waseem Gujjar (@tariqwaseem110) February 7, 2026
انہوں نے کہاکہ یہ صرف پاکستان کا چیلنج نہیں، بلکہ امریکا، یورپ اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اس کا سامنا کر چکے ہیں۔
طارق وسیم گجر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ایک ہی وقت میں بی ایل اے، بی ایل ایف، ٹی ٹی پی اور ان کے سیاسی سہولت کاروں سے مقابلہ کررہی ہیں۔ اگر یہ مہارت نہ ہوتی تو پاکستان کا وجود بھی خطرے میں ہوتا۔
مزید پڑھیں: ’یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے‘، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی مذمت
انہوں نے کہاکہ اب ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف کھڑا ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز کے دوران امام بارگاہ میں خود کش دھماکا ہوا جس میں 30 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ابصار عالم اہم تجاویز دہشتگردی طارق وسیم گجر وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابصار عالم اہم تجاویز دہشتگردی وی نیوز انہوں نے کہاکہ پاکستان میں
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔