ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز
کولکتہ(آئی پی ایس)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ایڈن گارڈن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز نے شمرون ہٹ مائر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔
ہٹ مائر نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔برینڈن کنگ نے 35، رومان پول نے24 اور رتھرفورڈ نے 26 رنز بنائے۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم روماریو شیفرڈ کی تباہ بولنگ کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور 19 ویں اوور میں 147 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔
کپتان رچی بیرنگٹن 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو 35 رنزسے کامیابی دلادی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر داخلہ کا لنڈی کوتل کا دورہ، شہیدکیپٹن کے اہلخانہ سے تعزیت وفاقی وزیر داخلہ کا لنڈی کوتل کا دورہ، شہیدکیپٹن کے اہلخانہ سے تعزیت بھارتی کے خلاف میچ کا بائیکاٹ،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا مسنگ پرسن پوری دنیا کا مسئلہ، سویلین کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے،وزیر قانون غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز قرار دے دیا میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس کا باضابطہ آغاز مسنگ پرسن پوری دنیا کا مسئلہ، سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو سکتا ہے: اعظم نذیرتارڑCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔