’ایک لمبی سویڈش سنہرے بالوں والی خاتون‘، انیل امبانی کی جیفری ایپسٹین سے فرمائش کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
امریکی محکمہ انصاف نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق لاکھوں نئی دستاویزات جاری کی ہیں، جس میں اب بھارت کے ارب پتی بزنس مین انیل امبانی کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری ہونے والی دستاویزات کے مطابق بدنام زمانہ مالیاتی شخصیت جیفری ایپسٹین نے بھارت کے معروف بزنس مین انیل امبانی سے رابطہ کیا۔
مزید پڑھیں: شیطان نہیں ہوں، پاکستان اور انڈیا میں پولیو مہم کو فنڈز دیے تھے، جیفری ایپسٹین کا انٹرویو میں دعویٰ
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایپسٹین اور انیل امبانی کے درمیان پیغامات کا تبادلہ 2017 سے 2019 تک جاری رہا۔ اور پیغامات میں دونوں نے عالمی امور، کاروبار اور خواتین کے بارے میں گفتگو کی، اور ذاتی ملاقات کی منصوبہ بندی کی۔
9 مارچ 2017 کے ایک پیغام میں انیل امبانی نے پوچھا: آپ کس کی تجویز کرتے ہیں؟‘
ایپسٹین کے جواب میں کہا گیا: ’ایک لمبی سویڈش سنہرے بالوں والی خاتون، ملاقات کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے۔‘ انیل امبانی نے 20 سیکنڈ کے اندر جواب دیا کہ پھر انتظام کرو۔
دستاویزات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں نے 2017 میں پیرس میں ملاقات کی کوشش کی لیکن وقت سے نہیں مل سکے۔
جب امبانی نے مئی 2019 میں نیویارک کا ارادہ ظاہر کیا، ایپسٹین نے ملاقات کی دعوت دی اور کہاکہ کچھ لوگ ہیں جن سے خاموشی سے ملاقات کرنا ہو تو اطلاع دیں۔
پیغامات میں ایپسٹین نے امبانی سے خواتین میں ترجیحات کے بارے میں سوال کیا، جس پر انیل امبانی نے ہالی وڈ کے تعلقات کا حوالہ دیا۔
یہ پیغامات ایپسٹین کے وسیع سماجی اور کاروباری نیٹ ورک کو ظاہر کرتے ہیں، جس میں انہوں نے متعدد معروف شخصیات سے تعلقات قائم کیے۔
رپورٹس کے مطابق مئی 2019 میں ایپسٹین اور امبانی کی ملاقات کے بعد ایپسٹین نے امبانی کو پیغام بھیجا: ’آج کا دن خوشگوار رہا، آپ سے مل کر اچھا لگا۔‘
مزید پڑھیں: ایپسٹین فائلز: نواز شریف کے بجائے عمران خان کو کیوں موثر شخصیت قرار دیا گیا؟
دستاویزات کے مطابق ایپسٹین 2008 میں فلوریڈا میں نابالغوں کے لیے جسم فروشی کا اعتراف کرنے کے بعد بھی دنیا کے امیر ترین افراد تک رسائی برقرار رکھتا رہا، اور 2019 میں وفاقی جنسی استحصال کے الزامات کے تحت گرفتار ہونے کے بعد حراست میں خودکشی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی محکمہ انصاف انکشاف انیل امبانی جیفری ایپسٹین فرمائش وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی محکمہ انصاف انکشاف انیل امبانی جیفری ایپسٹین وی نیوز جیفری ایپسٹین انیل امبانی ایپسٹین نے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔