ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں امریکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے ایونٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کر چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :