کوئٹہ، سانحہ امامبارگاہ خدیجتہ الکبری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کیجانب سے شہداء چوک علمدار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں مظاہرین نے سانحہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں نماز جمعہ پر ہونے والے حملے کے خلاف بلوچستان کی مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ علمدار روڈ پر شہداء چوک کے مقام پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں علماء کرام کے ساتھ بزرگوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے سانحہ سے متاثر ہونے والے لواحقین سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیت کے علامہ سید ہاشم موسوی، جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی، شیعہ علماء کونسل کے علامہ دبیر حسین، قومی مرکز کے علامہ آصف حسین حسینی، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ ولایت حسین جعفری، علامہ رحمت رضوانی اور علماء و عمائدین نے خطاب کیا۔ مقررین نے اسلام آباد میں پیش آنے والے سانحہ کا ذمہ دار ریاست کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ذمہ داران کی جانب سے فقط مذمتی بیانات کافی نہیں ہیں۔ سانحہ کے اصل کرداروں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے۔ کسی بھی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد واقعہ میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ اسلام آباد میں ہونے والے حملے میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر