امریکا میں بچوں کے جنسی استحصال کے مقدمے میں نام نہاد مذہبی گُرو اور اس کی خاتون شاگرد کو بالترتیب 80 اور 70 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وفاقی عدالت میں دونوں ملزمان پر بچوں کے جنسی استحصال، فحش مواد کی تیاری اور پھر اسے عام کرنے جیسے سنگین الزامات ثابت ہوئے تھے۔

پولیس تحقیقات کے دوران ثابت ہوا وسام شریف خود کو ایک مذہبی پیشوا بناکر پیش کرتا اور  گمراہ کن مذہبی دلائل کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنی چیلی کو اس کریہہ عمل کے لیے تیار کیا۔

عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2024 میں دونوں ملزمان نے 7 سالہ بچے کو نازیبا مواد دکھانے کے بعد اسے جنسی حرکات پر مجبور کیا تھا۔

پھر دونوں نے بچے کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناکر انھیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں پھیلایا  اور یہ سب خود ساختہ مذہبی نظریے کے تحت کیا۔

ایف بی آئی کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا کہ وسام شریف نے خاتون شاگرد باراکات کو یقین دلایا کہ جنسی لذت کے ذریعے اپنے پیدا کرنے والے کی قربت حاصل کی جا سکتی ہے۔

روحانی گُرو 44 سالہ وسام شریف کو 80 سال قید اور رہائی کے بعد تمام عمر نگرانی کی سزا کے ساتھ 1 لاکھ 35 ہزار ڈالرز خصوصی جرمانہ بھی عائد کیا۔

وسام شریف نامی روحانی گُرو کی چیلی 50 سالہ باراکات المعروف ہمنہ کو 70 سال قید اور عمر بھر نگرانی کے ساتھ 30 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وسام شریف

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا