data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکہ میں بچوں کے جنسی استحصال کے ایک سنگین مقدمے میں وفاقی عدالت نے دو ملزمان کو طویل قید کی سزا سنادی ہے، ایک ملزم کو 80 سال جبکہ دوسرے کو 70 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) اور محکمۂ انصاف نے بچوں کے جنسی استحصال اور چائلڈ پورنوگرافی کے ایک سنگین مقدمے میں دو ملزمان کو سخت سزائیں سنانے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی عدالت نے 44 سالہ وسام شریف کو 80 سال اور 50 سالہ شریک ملزمہ بلیک میلر باراکات کو 70 سال قید کی سزا سنائی ہے، جس کے ساتھ دونوں پر عمر بھر کی نگرانی بھی عائد کی گئی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق وسام شریف اور باراکات نے جون 2025 میں بچوں کے جنسی استحصال اور فحش مواد رکھنے، تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے الزامات قبول کیے تھے۔ عدالت نے ایمی، وکی اینڈ اینڈی ایکٹ کے تحت وسام شریف پر 1 لاکھ 35 ہزار ڈالر اور باراکات پر 30 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق وسام شریف نے مذہب کا استعمال کرتے ہوئے اپنی شاگرد باراکات کو گمراہ کن نظریہ دیا کہ جنسی لذت کے ذریعے اللّٰہ کے قریب ہوا جا سکتا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق، اکتوبر 2024 میں دونوں ملزمان نے بالغ فحش مواد دیکھنے اور شیئر کرنے کے بعد ایک 7 سالہ بچے کو ویڈیوز دکھائی اور اسے جنسی حرکات پر مجبور کیا، جس سے چائلڈ پورنوگرافی تیار ہوئی۔

یہ مقدمہ امریکی محکمۂ انصاف کے ملک گیر پروگرام پراجیکٹ سیف چائلڈ ہڈ کے تحت درج کیا گیا، جو بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف وفاقی، ریاستی اور مقامی اداروں کے تعاون سے چلایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی بچوں کی حفاظت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بچوں کے جنسی استحصال قید کی سزا وسام شریف کے مطابق

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری