اسلام آباد حملے کی پلاننگ داعش افغانستان نے کی، ماسٹر مائنڈ ہماری حراست میں ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد خودکش حملے کی ساری پلاننگ داعش افغانستان نے کی، حملے کا ماسٹر مائنڈ ہماری حراست میں ہے، سی ٹی ڈی نے واقعے سے منسلک تمام افراد کو پکڑ لیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے نے سب کو ہِلا کر رکھ دیا، شہداء کےلیے دعا گو ہیں، ہر شہری غمگین ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ واقعہ کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے، سی ٹی ڈی اور دیگر ایجینسیوں نے بطور ٹیم کام کیا، دھماکے کے فوراً بعد پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کیسے حملہ آور کو تربیت دی گئی، حملے کی پلاننگ داعش نے افغانستان میں کی، دہشت گرد کو ٹریننگ افغانستان میں دی گئی۔
افغانستان میں اسلحہ چلانے اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی تھی، پشاور اور نوشہرہ میں خودکش حملہ آور کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ کیسے حملہ آور کو لایا گیا، واقعہ کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے، چھاپے کے دوران خیبر پختونخوا کا اہلکار شہید ہوا، چند اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے ہم حالت جنگ میں ہیں، کمیونٹی کی انٹیلی جنس اہم ہے، 21 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہورہی ہیں، دعوے سے کہتا ہوں ایک دھماکہ ہوا لیکن 99 دھماکے روکے ہیں، جس طریقے سے واردات ڈالی گئی ہمیں اپنے سسٹم کو دیکھنا ہوگا، پولیس کے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ساری فنڈنگ بھارت کر رہا ہے، جس دہشت گرد کو پہلے 500 ڈالر مل رہے تھے اس کو اب 1500 ڈالر مل رہے ہیں، بھارت نے مئی کی شکست کے بعد اب دہشت گردی کےلیے بجٹ تین گنا بڑھا دیا ہے، داعش کی تمام فنڈنگ بھارت کر رہا ہے، یہ دہشت گردوں کا دس گنا بجٹ کردیں ہم اس کو روکیں گے، دیگر ممالک کو بھارت کی وجہ سے درد ہوگا تو بھارت کے خلاف آواز اٹھے گی، بھارت کے خلاف ہر ملک ایک دن بولے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے نمازیوں کی آخری قطار میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا، انشاءاللّٰہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے لیے اپنا بجٹ بڑھایا ہے، اس دفعہ بلوچستان میں جتنے حملے ہوئے جو آیا بچ کر نہیں گیا، بی ایل اے ویڈیوز بناتی ہے جو بھارتی میڈیا پر چلتی ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے کے بعد چار دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، دھماکے سے پہلے دو لوگوں نے ریکی کی، دشمن دشمن ہے، دشمن کی کیٹیگریز نہیں بنتیں، پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والے کو کیٹیگریز میں تقسیم نہ کریں، دنیا نے آواز نہیں اٹھائی تو دیکھ لے اس کا نقصان کتنا ہوگا، دہشت گرد تنظیمیں مل کر کارروائیاں کر رہی ہیں۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں علامہ بشارت حسین امامی نے بتایا کہ شہداء میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھی شامل ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں نے افغانستان میں بیٹھ کر پلاننگ کی، بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پکڑے ہیں جو دہشت گرد بھی استعمال کر رہے ہیں، ہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کہا ہے کہ اگر وہ یہ اکاؤنٹس بند نہیں کریں گے تو کچھ اور آپشن اختیار کریں گے، ہم نے کبھی دہشت گردی کو سپورٹ نہیں کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ میں سیکیورٹی اداروں کی چھوٹی سی ضرورت کو بھی پورا نہیں کر پا رہا، اسلام آباد کے 93 داخلی راستے ہیں، پھر ریڈ زون ہے، اسلام آباد پولیس کی 80 فیصد نفری 50 سال سے زیادہ عمر کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا کہ افغانستان میں اسلام آباد کے وزیر داخلہ حملے کی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔