Jang News:
2026-07-24@02:29:39 GMT

بے گناہ جانوں کا ضیاع انسانیت کے خلاف جرم ہے، طارق جمیل

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

بے گناہ جانوں کا ضیاع انسانیت کے خلاف جرم ہے، طارق جمیل

مولانا طارق جمیل : فائل فوٹو 

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اسلام آباد میں امام بارگاہ پر خودکش حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں طارق جمیل نے کہا کہ پہلے بلوچستان میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ اور کل اسلام آباد میں مسجد پر حملہ، یہ سب ہمارے ملک کے لیے نہایت دردناک سانحات ہیں۔

طارق جمیل نے کہا کہ  بے گناہ جانوں کا ضیاع انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے، زخمیوں کو شفاء عطا فرمائے۔ 

اسلام آباد دھماکا: پشاور میں خودکش حملہ آور کے گھر پر چھاپا، 2 بھائی، خاتون گرفتار

افغانستان میں اسلحہ چلانے اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی تھی، پشاور اور نوشہرہ میں خودکش حملہ آور کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد اور امام بارگاہ کے اندر گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے۔

نماز جمعہ کے دوران مسجد میں داخلے سے روکنے پر حملہ آور نے خود کو گیٹ پر اڑا لیا، دہشت گرد پر رضاکاروں نے فائرنگ کی، گولی ران میں لگی وہ گر پڑا، ساتھی نے فائر کھولا تو دہشت گرد پھر کھڑا ہوا اور گیٹ سے مسجد کے صحن میں گھس گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پہلی رکعت کے سجدے میں جاتے ہی دھماکا ہوا، ایک حملہ آور فرار ہوگیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طارق جمیل

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار