ایکس پر جاری بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ تسلسل کیسے برداشت کیا جائے؟ آخر کب تک ہم صرف مذمتی بیانات اور ٹوئیٹس سے کام چلاتے رہیں گے جبکہ دہشت گردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف حتمی اقدامات کی جانب بڑھا جائے۔ایکس پر جاری بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد اسلام آباد میں بھی دہشت گردوں نے اپنی وحشیانہ کارروائی سے معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تسلسل کیسے برداشت کیا جائے؟ آخر کب تک ہم صرف مذمتی بیانات اور ٹوئیٹس سے کام چلاتے رہیں گے جبکہ دہشت گردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ میرا ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بیرونی مداخلت کے جن ثبوتوں کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے انہیں قوم کے سامنے رکھا جائے اور قوم کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو اقدامات بھی ضروری ہیں وہ فوری طور پر کیے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہد آفریدی نے کہا کہ

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار