اسلام آباد میں مسجد پر ہونے والے خودکش حملے پر عالمی برادری کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ عبادت گاہوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے کہا کہ تنظیم ہر قسم کی دہشت گردی اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مخالفت کرتی ہے اور ایسے اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرم سمجھتی ہے۔
اسی طرح قطر نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی، عبادت گاہوں پر حملے اور بے گناہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے جیسے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔ قطر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار