مظاہرین نے امریکا، اسرائیل اور خارجی دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا اور واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی بھی عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ (س) میں پیش آنے والا المناک دہشتگردی کا واقعہ پوری قوم کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے، جس میں 30 سے زائد بے گناہ نمازی شہید اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے، یہ واقعہ نہ صرف ملتِ جعفریہ بلکہ پورے پاکستان کے امن، سلامتی اور مذہبی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے، اس سفاک اور بزدلانہ دہشتگردی کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) پاکستان کی اپیل پر کراچی سمیت ملک بھر میں بھرپور عوامی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر دہشتگردی کے خلاف نفرت اور شہداء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ کراچی میں نمائش چورنگی، ملیر پریس کلب، کامران چورنگی گلستانِ جوہر اور دیگر اہم مقامات پر بڑے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے، جہاں مظاہرین کی بڑی تعداد موجود رہی۔

مظاہرین نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے۔ مظاہرین نے امریکا، اسرائیل اور خارجی دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا اور واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی بھی عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ترجمان آئی ایس او کراچی علی غازی نے کہا کہ یہ سانحہ صرف ایک عبادت گاہ پر حملہ نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کے وجود، اتحاد اور امن پر حملہ ہے، ہم حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے فوری اور مؤثر ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے، مجرموں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے مکمل طور پر پُرامن ہیں، عوام نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور متبادل سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہی، تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ علی غازی نے کہا کہ آئی ایس او کراچی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، پاکستان کے امن، وحدت اور خودمختاری کیلئے قوم متحد ہے اور ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جائے گا کے خلاف

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل