برطانیہ: 60 ہزار غیرقانونی تارکین وطن ملک بدر
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، اور 60 ہزار افراد ملک بدر کر دیے گئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس میں تفصیلات کے مطابق ڈنکی کے سلسلے کو روکنے کے لیے فرانس کے ساتھ مل کر برطانیہ میں کی گئی کاروائیوں میں انسانی اسمگلروں کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ہے، اور غیر قانونی تارکین وطن کے لیے زمین تنگ ہو گئی۔
برطانوی ہوم آفس کا کہنا ہے کہ 2024 کے انتخابات کے بعد سے 60,000 غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر کیا جا چکا ہے، 15,200 افراد کو برطانیہ میں غیر قانونی رہنے پر سرکاری طور پر نکالا گیا، جو گزشتہ مدت کے مقابلے میں 45 فی صد زیادہ ہے۔
ہوم آفس کے مطابق 43,000 غیر قانونی تارکین وطن نے قانونی حکم کے بعد خود وطن واپسی اختیار کی، غیر ملکی مجرموں کی بے دخلی میں 32 فی صد اضافہ ہو گیا ہے، 8,700 سے زائد افراد ملک بدر کیے گئے۔
ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے بے دخلیاں بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے، دوسری طرف سمندری راستے سے برطانیہ میں 65,000 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ملک میں داخل ہو چکے ہیں، جب کہ حکومت غیر قانونی تارکین وطن کو انسانی حقوق کی بنیاد پر اپیلیں روکنے کے بل پر بھی کام کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے