سانحہ اسلام آباد کیخلاف شیعیان حیدر کرار کے زیراہتمام ملتان میں احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ گلفام حسین ہاشمی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ غلام جعفر انصاری، علامہ مبشر حسن اور دیگر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا واقعہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دے کر ملک کا امن تباہ کیا جا رہا ہے، دہشت گرد اسلام آباد میں دندناتے پھر رہے ہیں اور سرعام دارلحکومت میں جلسے کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی مسجد خدیج الکبری میں نماز جمعہ کے اجتماع میں نمازیوں پر ہونے والے خودکش حملے کے خلاف ملتان میں شیعیان حیدر کرار کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو بعد ازاں احتجاجی علامتی دھرنے تبدیل ہو گیا، احتجاج کی قیادت مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماکونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت اراکین آمن کمیٹی نے کی جن میں علامہ گلفام حسین ہاشمی، علامہ غلام جعفر انصاری، علامہ مبشر حسن نقوی، علامہ مظہر عباس ساجد، علامہ مجاہد عباس جعفری، علامہ مجاہد عباس گردیزی، انجینیئر سخاوت علی سیال، سلیم عباس صدیقی، خاور شفقت بھٹہ، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سید مطہر شیرازی، بشارت عباس قریشی، شاہد عباس چاون جواد رضا جعفری،کمیل زیدی، سید علی حسن زیدی نے کی۔ ریلی میں خواتین، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے، شرکا نے اسلام آباد میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ گلفام حسین ہاشمی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ غلام جعفر انصاری، علامہ مبشر حسن اور دیگر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا واقعہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دے کر ملک کا امن تباہ کیا جا رہا ہے، دہشت گرد اسلام آباد میں دندناتے پھر رہے ہیں اور سرعام دارلحکومت میں جلسے کررہے ہیں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اپنی کرسی بچانے کے چکر میں قوم کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اس واقعے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، رہنماوں نے کہا کہ اگر 24 گھنٹوں میں قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو قیادت کے حکم ملک کو جام کر دیں گے، حکومت ہمارے صبر کو آزما رہی ہے، مظاہرین نے نماز مغرب چوک نواں شہر میں ادا کی۔
اس موقع پر مولانا غدیر عباس شیرازی، سید قمر حسنین نقوی، حاجی شاہد حسین صدیقی، رانا ناظم حسین، مخدوم حسن رضا مشہدی، مخدوم ظہور شمسی، انیس حیدر نقوی، نفیس حیدر نقوی، یافث نوید ہاشمی، حسنین عباس انصاری، عاطف سرانی، ندیم عباس کاظمی، رانا فیضان الحسینی،جواد مصطفی، حسن رضا، حازق منیر اور دیگر موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔