عالمی ڈیفنس شو میں شرکت کیلئے خواجہ آصف سعودی عرب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ریاض : ورلڈ ڈیفنس شومیں شرکت کے لئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سعودی عرب پہنچ گئے۔
سعودی عرب میں وزیر دفاع کی آمد پر سعودی حکام اور ریاض ميں مقیم پاکستان کے سفير احمد فاروق نے استقبال کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق خواجہ محمد آصف سعودی حکومت کی باضابطہ دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کہنا ہے کہ وزیر دفاع شو کی مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوں گے جب کہ ایونٹ کے دوران مختلف ممالک کی عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔