ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پھیلانے کے منظم منصوبے پر کام کر رہے ہیں دہشت گرد گروہ بیرونی اشاروں اور غیر ملکی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے زیرِ اثر پاکستانی معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔   اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد امام بارگاہ دھماکے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام پاکستانی چوک سے ٹریفک چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما سید انعام حیدر زیدی، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اقبال ثاقب ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مظاہرین نے دہشت گردی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔

رہنمائوں نے حملے کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پھیلانے کے منظم منصوبے پر کام کر رہے ہیں دہشت گرد گروہ بیرونی اشاروں اور غیر ملکی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے زیرِ اثر پاکستانی معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے ہر پاکستانی فکرمند ہے، دہشت گرد ملک کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں پاکستان میں بدامنی کے واقعات کی وجہ سے علاقائی تناومیں اضافہ ہو رہا ہے۔ دہشت گرد گروہ سرحد پار سے تربیت اور معاونت حاصل کر کے پاکستان میں حملے کرتے ہیں، جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔مقررین نے کہا کہ بار بار دہشت گردانہ حملے عام شہریوں کی روزمرہ زندگی کو اجیرن بنا رہے ہیں،ملک میں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں تیز رفتاری لانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد عناصر کی سازشیں نہ صرف ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ عوامی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار