معیاری تعلیم اور یقینی انصاف سے بنگلا دیش بدل جائے گا‘ڈاکٹر شفیق الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حبب (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ اگر معیاری تعلیم اور انصاف کو یقینی بنا دیا جائے تو ملک خود بخود بدل جائے گا۔ ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف، پرامن اور انصاف پر مبنی بنگلا دیش چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔حبب ضلع جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نیو فیلڈ گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان انتخابی جلسہ منعقد ہوا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کے مہمانِ خصوصی جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر اور 11 جماعتی انتخابی اتحاد کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر شفیق الرحمن تھے۔جلسے سے قبل ڈاکٹر شفیق الرحمن کی حمایت میں خواتین کی انتخابی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں خواتین کی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن نے ماضی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار ریمانڈ کے دوران مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کا آخری پتا کیا ہے؟ اْن ظلم کے دنوں میں پوری قوم ہی ہمارا سہارا تھی۔ڈاکٹر شفیق الرحمن نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے لیے ایک پرامن ملک چھوڑنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک بار پھر نوجوانوں کی طرح میدان میں اتر کر جدوجہد کرنا ہوگی۔جلسے کے اختتام پر شرکا نے ‘‘چلو اکٹھے بنائیں بنگلا دیش’’ اور ‘‘گن ووٹ میں ہاں’’ کے نعروں کے ساتھ ڈاکٹر شفیق الرحمن کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شفیق الرحمن بنگلا دیش
پڑھیں:
ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔