امارات کا ویزوں کی نوعیت میں اضافے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے رواں برس گولڈن ویزا اور نئی ویزا کیٹیگریز کا سلسلہ بڑھا دیا۔ نئی ویزا کیٹیگریز کے تحت گولڈن ویزا پروگرام کو مزید توسیع دیتے ہوئے اے آئی اسپیشلسٹ ویزا، انٹرٹینمنٹ ویزا اور دیگر پیشہ ورانہ ویزا شامل کیے گئے۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں ٹیلینٹ، سرمایہ اور جدید صنعتوں کو متوجہ کرنا ہے۔ اے آئی سپیشلسٹ ویزا ایسے افراد کے لیے ہے جو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مہارت اور خدمات رکھتے ہیں، جبکہ انٹرٹینمنٹ ویزا فن کاروں، تخلیقی پیشہ ور افراد اور ثقافتی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے نیا راستہ فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شعبوں کے ماہرین، ہنر مند کارکنان اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورز کے لیے بھی سہولیات میں توسیع کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔