ماسکو: ملٹری انٹیلی جنس کا نائب سربراہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی ملٹری انٹیلی جنس (جی آر یو) کے نائب سربراہ ماسکو میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ نامعلوم حملہ آور نے جی آر یو کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ولادی میر الیکسیف کو ان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور نے ولادی میر الیکسیف پر کئی گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل الیکسیف اپنے عہدے کے باعث یوکرین جنگ سے متعلق اہم فیصلوں میں براہِ راست کردار ادا کر رہے تھے۔ 64 سالہ ولادی میر الیکسیف کو روسی صدر پیوٹن کی جانب سے ہیرو آف رشیا کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔امریکا نے الیکسیف پر 2016 ء کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی سائبر مداخلت کے الزام میں پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جبکہ یورپی یونین نے 2018ء میں برطانیہ کے شہر سالسبری میں سابق روسی ایجنٹ سرگئی اسکریپال اور ان کی بیٹی کو زہر دیے جانے کے واقعے پر بھی ان پر پابندیاں لگائی تھیں۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حملے کا الزام یوکرین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔اس واقعے پر یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔