ہاتھیوں سے بچ کر دریا میں کودنے والا مگر مچھ سے بھی نہ بچ سکا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
لوساکا : افریقا میں ایک شکاری ہاتھیوں بچ کر اپنی جان بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگادی مگر وہاں بھی اپنے آپ کو مگر مچھ کے حملے سے بھی نہ بچا سکا۔
عالمی میڈیا کے مطابق افریقی ملک زیمبیا میں ایک شکاری خوف کے مارے ہاتھیوں کے جھنڈ سے بچ کر دریا میں چھلانگ لگادی مگر وہاں بھی مگر مچھ کے ہاتھوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
حکام کے مطابق 52 سالہ دین نیرندا اپنے 2 دوستوں کے ساتھ شکار سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک ان کا سامنا جنگلی ہاتھیوں سے ہو گیا۔ ہاتھیوں سے جان بچانے کے لیے تینوں دوست خود کو محفوظ کرنے کے لیے بھاگتے رہے، اسی دوران نیرندا نے دریائے لوانگوا کے قریب ایک برساتی نالے میں چھلانگ لگا دی۔ اس حوالے سے مقامی پولیس چیف روبرٹسن مویمبا نے بتایا کہ جیسے ہی اس شخص نے چھلانگ لگائی، اسی لمحے ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کی دائیں ران چبا ڈالی۔ نیرندا نے ہمت دکھا کر مگرمچھ کو لاٹھی سے مار کر پیچھے ہٹا دیا اور خود کو پانی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس موقع پر اس کا خون تیزی سے بہ رہا تھا، خون روکنے کی کوشش بھی کی لیکن بد قسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔
رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔