ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ‘فہیم اشرف نے پاکستان کونیدر لینڈز کیخلاف فتح دلوا دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
لاہور+اسلام آباد ( (سپورٹس رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے )) ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں فہیم اشرف کی دھواں دھار اننگز کے باعث پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔ نیدر لینڈز نے پاکستان کو جیت کیلئے 148 زنز کا ہدف دیا جو پاکستانی ٹیم نے 19.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کولمبو میںکھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم نے بائولنگ کرانے کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز کے بعد نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری۔ میکس او دائود 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کا شکار بنے ۔ دوسری وکٹ 31 رنز پر گری جب محمد نواز نے مائیکل لیوٹ کو 24 رنز پر آؤٹ کیا۔ تیسری وکٹ 65 رنز پر گری جب ابرار احمد نے کولن اکرمین کو 20 رنز پر آؤٹ کیا۔ نیدرلینڈز کے بیٹرز نے پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور 105 تک پہنچایا تاہم محمد نواز نے پارٹنر شپ کو بریک لگوا دیا اور قومی ٹیم نے چوتھی وکٹ حاصل کر نے میں کامیاب ہوئے۔ نیدرلینڈز کے چھٹے اور ساتویں کھلاڑی کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا۔ وین ڈر مرفی نیدر لینڈز کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنہیں شاہین آفریدی نے سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ آخری اوور میں سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پوری ڈچ ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ نیدر لینڈز کی ٹیم 160 کے 170 کے درمیان سکور کر لے گی تاہم پاکستانی بائولرز نے شاندار کم بیک کیا اور آخری 6 وکٹیں صرف 20 رنز کے عوض حاصل کیں۔ سلمان مرزا نے 3 جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی۔ شاداب خان 4 اوورز میں 26 رن دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 27 رنز پر صائم ایوب 13 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان سلمان علی آغا 53 کے مجموعے پر 12 رنز بنا کر آریان دت کا شکار بنے ۔ صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان صفر پر بولڈ ہوگئے، دونوں کو پال وین میکرین نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا، اگلے ہی اوور میں وین ڈر مرفی نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کر لیا۔ محمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سات وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ صاحبزادہ فرحان 47 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ آریان دت اور پال وین میکران نے 2، 2 جبکہ وینڈر مروا، لوگن وین بیک اور کائل کلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی نیدرلینڈز کیخلاف جیت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے اور کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لئے ،قومی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کا کامیاب آغاز ہے،امید ہے مستقبل میں بھی جیت کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیدر لینڈز صائم ایوب فہیم اشرف گیندوں پر محمد نواز ا و ٹ کیا لینڈز کے لینڈز کی ورلڈ کپ ٹیم نے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔