برطانوی ریپر فنکار سینٹرل سی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے جوتوں کا قیمتی ذخیرہ چوری ہو گیا ہے، جس سے انہیں بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب وہ نائکی کے ساتھ اپنی متوقع شراکت داری کی تیاری کر رہے ہیں۔

6 فروری کو انسٹاگرام پر جاری بیان میں ریپر نے بتایا کہ ان کے اسٹوریج یونٹ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں گزشتہ 12 برسوں سے جمع کیا گیا جوتوں کا کلیکشن رکھا ہوا تھا۔ ان کے مطابق اس کلیکشن کی مالیت ہزاروں پاؤنڈز تھی۔

یہ بھی پڑھیے: گرامیز 2026 کے بڑے ایوارڈز کن فنکاروں نے جیت لیے؟

سینٹرل سی نے لکھا کہ ان کے پاس 2015 میں حاصل کیا گیا پہلا نائکی آئی ڈی ایئر فورس ون بھی موجود تھا، جو اب چوری ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ جب ان کا نیا جوتا مارکیٹ میں آئے تو اسے ضرور خریدیں۔

ریپر نائکی اور اپنے اسٹریٹ ویئر برانڈ سِینا ورلڈ کے اشتراک سے ‘Central Cee x Syna World x Nike Air Force 1 Racer Blue’ کے نام سے نیا جوتا متعارف کروا رہے ہیں، جس کی رونمائی 2026 کے موسم بہار میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دکی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اسٹوریج یونٹ تباہ حال دکھائی دے رہا ہے اور خالی ڈبے فرش پر بکھرے ہوئے ہیں۔ یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی جب سینٹرل سی نے ایک لائیو اسٹریمنگ سیشن میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے۔

اوکلی نیل سیزر سو کے نام سے پیدا ہونے والے ریپر نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا نام تبدیل کر کے ‘اخیل’ رکھ لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام چوری سینٹرل سی فنکار واردات.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام چوری فنکار واردات انہوں نے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار