‘میں نے کوئی غلطی نہیں کی’، ٹرمپ کا اوباما کی توہین آمیز ویڈیو پوسٹ پر معافی مانگنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ سے متعلق متنازع اور توہین آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر معذرت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
باراک اوباما سے متعلق ویڈیو پوسٹ کرنے پر ہونے والے ردِعمل پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، اس لیے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور سابق خاتون اول مشل اوباما کی ایک انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس پر شدید تنقید کی گئی۔
متنازع ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، جس کے باعث ٹرمپ کو وہ ویڈیو حذف کرنا پڑی۔
ویڈیو میں باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کو بن مانس کی شکل میں دکھایا گیا تھا، جس پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ یہ ویڈیو ایک اسٹاف ممبر کی غلطی سے پوسٹ ہوئی تھی، جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل باراک اوباما
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔