امریکا کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بھی بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
لاہوریوں کے ساتھ غیرملکی سفیر اور شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی بسنت کی خوشیاں منا رہے ہیں۔امریکی سفاتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بھی بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں۔اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیٹلی بیکر کا استقبال کیا جبکہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر صہیب بھرت بھی ان کے ہمراہ رہے۔نیٹلی بیکر نے بسنت کی اجازت دینے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل، محب مرزا اور اداکارہ جگن کاظم ، علی زرغون، فریال خان، اداکارہ گوہر اور آمنہ نے بھی بسنت کی تقریبات میں شرکت کی۔اداکاروں کی جانب سے بسنت منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہے جس میں اداکاروں کو بسنت کے رنگ میں رنگا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیٹلی بیکر بھی بسنت
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔