اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق، ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر رہنماؤں نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کو افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی جان لینا اور خون بہانا کسی صورت جائز نہیں۔ مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس میں اس نوعیت کی کارروائیاں کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی خونریز وارداتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہیں۔

وفاق المدارس کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ اس ظالمانہ کارروائی میں ملوث عناصر اور ان کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے ملک بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر زور دیا۔

دریں اثنا، قومی پیغامِ امن کمیٹی اور ملک بھر کے علماء و مشائخ نے سانحہ ترلائی کے بعد اتحادِ اُمت اور قومی یکجہتی کا واضح پیغام دیتے ہوئے فرقہ واریت پھیلانے کی بھارت نواز سازش کو ناکام بنانے کا اعلان کیا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء نے امام بارگاہ اور مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا مشترکہ دورہ کیا، زخمیوں کی عیادت کی، دعائیں کیں اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ علماء نے کہا کہ نفرت کے مقابلے میں احترام، ہم آہنگی اور یکجہتی ہی ہمارا جواب ہے۔

مدارس بورڈز اور دینی قیادت نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی اور افواجِ پاکستان اور سلامتی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

علماء و مشائخ نے کہا کہ سانحہ ترلائی کا مقصد نفرت اور تشدد کو فروغ دینا تھا مگر دینی قیادت نے بروقت اتحاد کا مظاہرہ کر کے اس بیانیے کو دفن کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دشمن قوتیں فرقہ وارانہ تقسیم چاہتی ہیں مگر قومی پیغامِ امن کمیٹی نے اس سازش کو بے نقاب کر دیا ہے۔

قومی دفتر میں منعقدہ مشترکہ نشست میں دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اتحاد و یکجہتی کی سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی