پرو ہاکی لیگ کے آغاز سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
لاہور:
پرو ہاکی لیگ کے آغاز سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
ذرائع کے مطابق حنان شاہد ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے، انہیں فرسٹ گریڈ انجری کی نشاندہی ہوئی ہے،
ڈاکٹرز نے حنان شاہد کو کم ازکم چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، لاہور سے تعلق رکھنے والے فارورڈ نے کئی میچز میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
لیگ سے باہر ہونے کے بعد ان کی ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی شرکت مشکوک ہے، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ یکم مارچ سے سات مارچ تک مصر میں شیڈول ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :