کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، ایم پی اے سمیت متعدد رہنما گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی نے 8 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر عوامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا۔
پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس کیلئے لگایا گیا ٹینٹ بھی اکھاڑ دیا گیا، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے جیسے ہی پریس کانفرنس کا آغاز کیا تو پولیس نے انہیں روک دیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر تمام دکانیں اور ہوٹل بھی بند کرادیے۔
کراچی میں ہیوی ٹریفک نے مزید 2 افراد کی جان لے لیں
ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، امرائے اضلاع سفیان دلاور، مدثر حسین انصاری ودیگر ذمہ داران شامل ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پریس کانفرنس
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔