بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز  کی بھی بسنت منانے کی تصاویر سامنے آگئیں جب کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر نے پی ٹی آئی پر طنز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہریز نے اپنے بچوں کے  ساتھ اندرون  شہر  بسنت منائی۔

علیمہ خانم کے بیٹے شاہریز خان نے بھی لاہور میں بچوں کے ساتھ بسنت منائی pic.

twitter.com/ACCGUYEJor

— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) February 8, 2026

بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے بھانجے شاہریز  نے اپنے ایک دوست کےگھر  پتنگ  اڑائی۔

گزشتہ روز لاہور میں بسنت کی تقریب میں عمران خان کے بھانجے شاہریز خان بھی شامل #BasantFestival #Basant2026 pic.twitter.com/nm4w3L4bj5

— Noor Fatima (@fat88272054) February 7, 2026

????علیمہ خانم کے بیٹے شاہریز خان نے بھی لاہور میں بچوں کے ساتھ بسنت منائی ۔ تصاویر گزشتہ روز کی ہیں pic.twitter.com/DJkDq5IwBI

— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) February 7, 2026

ماموں اندر ہے ، بہنوں نے روز اڈیالہ کے باہر پٹ سیاپا ڈالا ہوتا ہے اور قیدی 804 کا بھانجا لاہور میں بسنت منا رہا ہے ، یہ پڑا ہے ان کا انقلاب pic.twitter.com/NofhBBuKFl

— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) February 7, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز  کی بھی بسنت منانے کی تصاویر سامنے آنے پر  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر نے پی ٹی آئی پر طنز کیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ماموں اندر ہے ، بہنوں نے روز اڈیالہ کے باہر پٹ سیاپا ڈالا ہوتا ہے اور قیدی 804 کا بھانجا لاہور میں بسنت منا رہا ہے، یہ پڑا ہے ان کا انقلاب

ماموں اندر ہے ، بہنوں نے روز اڈیالہ کے باہر پٹ سیاپا ڈالا ہوتا ہے اور قیدی 804 کا بھانجا لاہور میں بسنت منا رہا ہے ، یہ پڑا ہے ان کا انقلاب pic.twitter.com/NofhBBuKFl

— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) February 7, 2026

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمران خان کے بھانجے کے بیٹے شاہریز لاہور میں بسنت علیمہ خان

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا