پاک نیوی کے چیف کا دورہ ملائیشیا؛ دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کی نئی جہت پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا نے بحری تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد خطے میں سمندری سلامتی، آپریشنل ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات کی، جہاں دونوں فریقین نے بحری سلامتی کو درپیش چیلنجز، مشترکہ تربیتی پروگرامز اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملائیشین نیوی ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دونوں ممالک کی بحری قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سمندری قزاقی، غیر قانونی تجارت اور دیگر سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں مشترکہ مشقوں، معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیا۔
نیول چیف نے گفتگو کے دوران علاقائی امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں پاکستان کی مسلسل شرکت سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ محفوظ سمندری راستوں اور آزادانہ بحری تجارت کے تحفظ کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بحری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی اعتماد میں اضافے اور سمندری سکیورٹی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ بحری شراکت داری کو نئی رفتار دینے اور مستقبل میں دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان