آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو محض 4 رنز کے فرق سے شکست دی۔
میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 184 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا۔ نیپال کے روہت پاؤڈیل اور دیپیندر سنگھ آئری نے انگلینڈ کے خلاف 82 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔
دونوں بلے بازوں نے عادل رشید کی گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلے اور نیپال کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ تاہم سیم کرن کی آف کٹر پر دیپیندر سنگھ آئری کیچ آؤٹ ہو گئے، اور کچھ ہی دیر بعد روہت پاؤڈیل بھی لیام ڈاسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان دو اہم وکٹوں کے گرنے سے نیپال شدید دباؤ میں آ گیا۔
میچ کے آخری اوورز میں نیپال کو کم وقت میں زیادہ رنز درکار تھے، لیکن نئی بیٹنگ جوڑی ہدف کے تعاقب کو مکمل نہیں کر سکی، جس کے نتیجے میں انگلینڈ نے محض 4 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیپال کو

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB

— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری