نعمان اعجاز نے خلیل الرحمٰن قمر کے سخت الفاظ کا جواب دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
کراچی:
پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے مصنف و ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر کے انکے خلاف سخت اور تندو تیز تبصرے پر اپنا جواب مودب انداز میں دے دیا۔
خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں نجی چینل پر کہا تھا کہ وہ نعمان اعجاز کو ذاتی طور پر ناپسند اور ان سے نفرت کرتے ہیں۔
خلیل الرحمٰن قمر نے نعمان اعجاز کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے تھے جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث شروع ہوگئی تھی۔
اس کے جواب میں نعمان اعجاز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کے اپنے خیالات ہوتے ہیں اور صرف خلیل الرحمٰن قمر ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا۔
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ وہ ایک پبلک فگر ہیں عوامی اثاثہ نہیں، اس لیے ان کی ذاتی زندگی اور خاندان پر نامناسب رائے دینے سے گریز ہونا چاہیئے۔
اداکار نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے لیکن احترام کے دائرے میں رہنا ضروری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خلیل الرحم ن قمر
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔