عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی اور ملکی سالمیت کیخلاف ہے،چوہدری یسین WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں ہونے والے خودکش دھماکے اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں زخمی ہونے والے افراد اور درجنوں بے گناہ افراد کی شہادت پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر، حاجی صابر،صوفی محمود علی، ملک عاصم، اظہار عباسی، اظہر خان تنولی، چوہدری واجد گجر، اسد محمود، محمد سرفراز ملک،زاہد حسین بھٹی سمیت دیگر عہدیداران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یونین رہنماوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ ایسے بزدلانہ اور انسانیت سوز واقعات میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس المناک سانحے میں شہدا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا دہشت گردی کا واقعہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور پوری پاکستانی قوم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ایک آواز ہے۔ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لا کر انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایم ڈی ورلڈ بینک سے ملاقات، ترقیاتی ترجیحات پر گفتگو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایم ڈی ورلڈ بینک سے ملاقات، ترقیاتی ترجیحات پر گفتگو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر حکان فیدان میں ٹیلیفونک رابطہ امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کی رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت کے انعقاد کا عندیہ پارلیمان مکالمے اور اعتماد سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی چین کی اسلام آباد دھماکے کی سخت مذمت، پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار